کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کو صرف تنخواہوں کی مد میں 800ملین کا خسارہ ہے۔حکومت سندھ جامعہ کراچی کی350ملین کی گرانٹ دبا کر بیٹھی ہے۔ اساتذہ نے حکومت کو 9ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انکے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں سیکہا
کہ جامعہ کراچی کی گرانٹ میں آنکھ مچولی کا کھیل ختم کیا جائے۔ اکاؤنٹس کا ماہر اور اہل ڈائریکٹر فنانس مقرر کیا جائے نا اہل منظور نہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد اساتذہ کے مسائل کے ساتھ جامعہ کراچی کے مسائل کو بھی حل کیا جائے۔ پچھلے چھ ماہ سے ہمارے پینل اسپتالوں کے بل بھی ادا نہیں کیے گئے، اب اساتذہ اور ملازمین اس سہولت سے بھی محروم ہیں۔سندھ اور پاکستان کی تمام جامعات کو مساوی سہولیات فراہم کی جائیں۔