جماعت اسلامی سمیت صرف 8جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے‘الیکشن کمیشن

108

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت متعدد سیاسی جماعتیں تاحال سالانہ گوشوارے جمع نہ کراسکیں جبکہ جماعت اسلامی سمیت صرف8 پارٹیوں نے الیکشن کمیشن میں اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ آخری تاریخ گزرنے کے باوجود صرف8 جماعتیں اپنے گوشوارے جمع کرا چکی ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے والی جماعتوں میں جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، اسلامی تحریک پاکستان، جماعت اہلحدیث پاکستان، پاکستان مسلم لیگ (ج)، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انسانیت اور پاکستان ویمن مسلم لیگ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کی شق13 کے تحت سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والی پارٹی کو عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاسکتا۔