راوی کلب کی یوم دفاع ا سٹاف ویلفیئر فٹبال کے سیمی فائنل تک رسائی

124
اسلام آباد (جسارت نیوز) راوی کلب یوم دفاع ا سٹاف ویلفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل پہنچ گیا۔ جی8 گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں راوی کلب نے حیدری کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، وقفے تک راوی کلب کو حیدری کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں راوی کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے27 ویں منٹ میں راوی کلب کے امیکا نے گو ل کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے16 ویں منٹ میں بشارت نے گول کرکے اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کر دیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، حیدری کلب نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی، دوسرے میں مہران نے پاک ا سپورٹنگ کلب کو 8-1 ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم کی جانب سے مرتضیٰ اور شفیع اللہ نے 2,2گول جبکہ علی خان ، حمید، نعمان صابر اور ہاشم نے ایک، ایک گول کیا، پاک ا سپورٹنگ کلب کی طرف سے واحد گول منظور شاہ نے کیا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 26 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔