سجاول محکمہ اوقات کی اراضٰ کی بند ر بانٹ کے خلاف مقامی بازندون کا احتجاج

136

سجاول (نمائندہ جسارت) محکمہ اوقاف کی زمین سرمایہ داروں کو لیز پر دینے کیخلاف کسانوں، آبادگاروں اور مقامی باشندوں کا پریس کلب پر احتجاج۔ اس موقع پر مظاہرین محمد الرحیم چھوٹانی، محمد عارب، ناتھو پھوٹانی، ہاشم، اسماعیل، رمضان اور دیگر نے کہا کہ دیہہ گل بحر میں وقف رحیمی کی سیکڑوں ایکڑ اراضی محکمہ اوقاف کے افسران کی ملی بھگت سے سرمایہ داروں کو دی جارہی ہے جس کے باعث مقامی باشندے سخت پریشانی اور عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے حکام کسانوں اور آبادگاروں کو مذکورہ زمین کی ’’نیلامی‘‘ لیز کی تاریخ بتانے کے بجائے بند کمروں میں بڑے سرمایہ داروں کو الاٹ کرتے ہیں جس کے باعث سیکڑوں افراد ان سرمایہ داروں کی غلامی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ، صوبائی وزیر اوقاف اور دیگر حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حاجی محسن لندھی، اقبال پٹھان نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے افسران صدیوں سے آباد باشندوں کو نظر انداز کرکے بااثر افراد سے رشوت لے کر وقف کی زمینیں لیز پر دے رہے ہیں جو مقامی افراد سے زیادتی ہے۔