شفاف طریقے سے نئے ججوں کوبھرتی کیا‘چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

163

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ شفاف طریقے سے نئے ججوں کوبھرتی کیاگیاہے‘ مجھے یقین ہے کہ نئے جج پوری ایمانداری اور محنت سے فرائص سرانجام دیں گے اور اپنے آپ کو اللہ کا نائب سمجھتے ہوئے امیر یا غریب کا فرق کیے بغیر انصاف پر مبنی فیصلے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سندھ ہائی کورٹ میں بدھ کو3 ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنے والے 149نئے سول ججوں کو تقسیم اسناد کی منعقدہ تقریبسےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ
نے نئے ججوں کے چناﺅ کے لےے طریقہ کار کو شفاف بنایا ہے اور امتحان کے ذریعے امیدواروں میں سے بہتر ین لوگوں کا چناﺅ کیاگیا اور امیروغریب کا فرق کیے بغیر میرٹ پر ججو ں کو بھرتی کیا۔ چیف جسٹس سجا دعلی شاہ نے کہا کہ جب وہ چیف جسٹس بنے تو ججوں کی تعداد436 تھی اور اب یہ تعداد 630 ہو گئی ہے‘ میری کوشش ہے کہ آبادی کے تناسب سے جج بھرتی کیے جائیںاور ایک جج کے پاس 200 سے زائد مقدمات نہ ہوں تاکہ ایک جج پوری توجہ سے ایک ایک مقدمہ سن کر فیصلہ کر سکے۔