غیرملکیوں کی حفاظت پرمامور 47پولیس اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد

128

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل مسٹر برائن جی ہیتھ نے امریکن قونصلیٹ کراچی میں منعقد پروقار تقریب میں سندھ پولیس کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے قائم سیکورٹی سیل کے47 اہلکاروں میں اعلیٰ کارکردگی کی
بنا پرتعریفی اسناد تقسیم کیں۔قونصل جنرل نے غیر ملکیوں کے سیکورٹی سیل کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا ۔کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ مقصود احمد اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔ مقصود احمد نے غیر ملکیوں کے سیکورٹی سیل کی خدمات کو سراہنے پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سندھ پولیس جوش، عزم اورپیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ذمے داریاں نبھاتی رہے گی۔