قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا‘الطاف حسین کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائیگی

177
اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائیگی جس میں حکومت سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر الطاف حسین کیخلاف باضابطہ طور پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنیکا مطالبہ کیاجائیگا۔ایوان میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی بحث ہوگی جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مزید قراردادوں کی منظوری متوقعہے جبکہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کومتحرک انداز میں عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے وزیراعظم کے خصوصی نمائندے مقرر کرنے کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائیگا‘اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بحث ہوگی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے قومی اسمبلی کے اس سیشن میں الطاف حسین سے اظہار لا تعلقی کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔