مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے گوشت کے شعبہ پر اپنی تحقیقی رپورٹ عوامی رائے جاننے کے لیے جاری کر دی ہے

134

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے گوشت کے شعبہ پر اپنی تحقیقی رپورٹ عوامی رائے جاننے کے لیے جاری کر دی ہے جس میں گوشت کی قیمتوں کی مانیٹرنگ ، گوشت کے معیاراور اس شعبہ میں ترقی کے مواقعو ں جیسے معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔سی سی پی مختلف سیکٹرز پر مسابقتی مسائل اور صارفین پر ان کے اثرات جا ننے کے لیے تحقیقی رپورٹ جاری کرتا ہے ۔کنزیومر پرائس انڈکس میں شامل انتہائی ضروری غذائی اشیاء کی فہرست میں گوشت نہایت اہم عنصر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ لائیوا سٹاک کا شعبہ ملک کی گو شت ، دودھ اور پولٹر ی مصنوعات کی طلب کو پورا کرتا ہے۔سی سی پی نے اس رپورٹ میں ضلعی سطح پر قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے ناکافی اور غیر موثراقداما ت کی نشاندہی کی ہے جس کے نتیجے میں دیہی او رشہری علاقوں میں گوشت کا معیار کم اور قیمتیں بڑھتی جار ہی ہیں،اس کے علاو جانوروں کی بڑی تعدادمیں افغانستان کو غیر قانونی برآمد اور اس کے نتیجے میں ملکی سطح پر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ بھی صارفین کے لیے اہم مسئلہ ہے ۔ پاکستان میں گوشت فراہم کرنے کا شعبہ زیادہ ترغیر رسمی اور بے قائدہ طریقہ پر کام کر رہا ہے۔اس شعبے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جیسا کہ فی جانور گوشت کی کم مقدار،جانوروں کی غذا کا کم معیاراور مویشی پالنے والوں کا جانوروں کی نسل بڑھانے اور ان کی بیماریوں پر قابو پانے کے متعلق کم اور ناکا فی علم رکھتے ہیں۔