ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق

144

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہادرآباد تھانے کی حدود شارع فیصل کارساز پل پر ٹینکر نمبر TKX۔569کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28سالہ فہد جاوید ولد جاوید اخلاق جاں بحق ہو گیا ، جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو تحویل میں لے لیااور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، متوفی جہانگیر روڈ کا رہائشی تھا۔ وہ مذکورہ مقام سے کام پر جا رہا تھا کہ ٹینکر کی زد میں آکرچل
بسا۔پریڈی تھانے کی حدود ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 58سالہ محمد سلیم ولد کفایت اللہ جاں بحق ہو گیا ،جبکہ حادثہ کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق متوفی سعیدآباد کا رہائشی تھا۔بلال کالونی تھانے کی حدود سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 48سالہ ارشد رضا ولد حاجی جاں بحق ہو گیا،جسے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا ،جہاں ڈاکٹروں سے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش بغیر قانونی کارروائی کے گھر لے گئے ، علاقہ پولیس واقعہ سے لاعلمی کا اظہا ر کر ہی ہے۔ڈیفنس تھانے کی حدود مکان نمبر 5۔Aڈیفنس فیز ٹو کی چھت سے گر کر 45سالہ نواز ولد خان جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق متوفی چھت پر کام کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل جانے کے باعث گر کر چل بسا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔