کینیڈا کا چین کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک میں شمولیت کا فیصلہ

192

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کے وزیر خزانہ بل مورنیو نے کہا ہے کہ اوٹاوا حکومت چین کی قیادت میں قائم ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں شمولیت کی درخواست جمع کرائے گا۔ مورنیو نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا ہمیشہ ایسے مواقع تلاش کرتا ہے جن سے ان کے ملک کے متوسط طبقے کو مراعات حاصل ہوں اور اس بینک میں شمولیت سے مڈل کلاس کو فائدہ پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ اس بینک میں کئی یورپی ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ یہ بینک کو ایک سو ارب ڈالر کی اساسی سرمائے سے قائم کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن اپنے اتحادیوں کو اس بینک میں شمولیت سے دور رکھنے کی کوشش میں ہے اور کینیڈا کی درخواست سے ان کوشش کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔
سرمایہ کاری بینک