یمن: فضائی حملے میں باغیوں کا مفتی ساتھیوں سمیت ہلاک

137
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے خلاف سرگرم عمل حوثی باغیوں کے گروہ کے مفتی عبدالرحمن شمس الدین کو شمالی یمن کے صعدہ اور عمران شہروں کے درمیان ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عرب اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں کے ذریعے کی گئی اس کارروائی میں مفتی شمس الدین کے کئی دیگر ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ عرب نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثیوں کے مفتی کو ایک گاڑی پر سفر کے دوران نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ ادھر یمن کے ایک دوسرے سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ تعز کے مختلف محاذوں پر لڑائی کے نتیجے میں 16 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق تعز میں حکومتی فورسز نے الربیعی، التبہ السودا اور الخلوۃ کے مقامات باغیوں سے چھین لیے ہیں جب کہ دوسری طرح حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا نے چھینے گئے علاقے دوبارہ واپس لینے کے لیے مزید کمک بھجوا دی ہے۔ اُدھر سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر نے بیجنگ میں ایک غیرملکی( خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کو یمن پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حکومت کا دفاع کیا جائے گا۔ عادل جبیر نے ملیشیاؤں کو ہدایت کی کہ ان کے سامنے پْر امن حل کے تحت آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے گیند ملیشیاؤں کے کورٹ میں ہے۔

Back to Conversion Tool