یو ایس اوپن ٹینس:ایوو کارلووک نے زیادہ ایسز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

154

نیویارک (جسارت نیوز) ا سٹار کروشین پلیئر ایوو کارلووک نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا دیا، کارلووک یو ایس اوپن میچ میں زیادہ ایسز لگانے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے، انہوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں حریف تائیوان کے کھلاڑی ین سن لو کے خلاف 61 ایسز لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل یو ایس اوپن کی تاریخ میں میچ کے دوران زیادہ ایسز لگانے کا عالمی اعزاز رچرڈ کراجک کو حاصل تھا جنہوں نے 1999ء میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں 49 ایسز لگائیں تھیں۔ واضح رہے کہ ایووکارلووک کو اس سے قبل کیریئر کے دوران بھی زیادہ ایسز لگانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے گزشتہ سال یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔