اسرائیل نے لبنانی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں فوجی چھاؤنیوں کی تعداد بڑھانے، ملٹری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سرحد پرنگرانی کا نظام مزید سخت کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شمالی سرحدلبنان سے متصل علاقوں میں فوج کی انجینئرنگ کے شعبے میں سرگرمیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ سرحد پر فوج کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جبل روس کے علاقے میں فوجی تنصیبات کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں اور سرحد پر دفاعی اور مواصلاتی نظام (باقی صفحہ 9 نمبر 8) مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکورٹی بڑھانے سے قبل اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفیل‘سے رابطہ کیا گیا ہے اور عالمی امن فوج کو اعتماد میں لینے کے بعد سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ لبنانی سرحد

67

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں فوج کی مزید نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں فوجی چھاؤنیوں کی تعداد بڑھانے، ملٹری انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سرحد پرنگرانی کا نظام مزید سخت کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شمالی سرحدلبنان سے متصل علاقوں میں فوج کی انجینئرنگ کے شعبے میں سرگرمیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ سرحد پر فوج کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ جبل روس کے علاقے میں فوجی تنصیبات کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں اور سرحد پر دفاعی اور مواصلاتی نظام (باقی صفحہ 9 نمبر 8)
مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل علاقوں میں سیکورٹی بڑھانے سے قبل اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفیل‘سے رابطہ کیا گیا ہے اور عالمی امن فوج کو اعتماد میں لینے کے بعد سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
لبنانی سرحد