بارودی مواد درآمد کیس، ملزم کی ضمانت کیخلاف درخواست پر کسٹم ڈائریکٹر طلب

195

اسلام آباد (اے پی پی/ آن لائن) عدالت عظمیٰ نے بارودی مواد سے بھراکنٹینر کراچی سے منگوانے والے شہری کی ضمانت پررہائی کیخلاف دائر درخواست پر محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹرلیگل کوریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ گزشتہ روز 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام نے مقدمے میں غلط قانون کی دفعہ لگائی، درست فرد جرم عائد نہ ہونے پر ملزم کو ضمانت مل گئی۔ عدالت نے پوچھا کہ ملزم کے خلاف غلط ایکٹ کے تحت کیوں مقدمہ درج کرایا گیا؟ تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کوسزا دلاتے، ہمیں بتایا جائے کہ کسٹم کو ایکسپلوسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا مشورہ کس نے دیا تھا ۔ کسٹم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ مشورہ کسٹم کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے دیا تھا جس پر عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل
کسٹم کوآئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ کے ساتھ خود پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔