بلوچستان کے شہریوں کاتحفظ،افتخارچودھری کا چیف جسٹس کو مراسلہ

195

اسلام آباد (آن لائن) بلوچستا ن کے شہریو ں کے تحفظ اورسانحہ کوئٹہ کے حوالے سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چیف جسٹس کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کے نام مراسلہ رجسٹرار سپریم کورٹ آفس میں جمع کرا دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8اگست 2016ء کا دن بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔ ایک خودکش بمبار نے 74لوگوں کی جان لی اور 150لوگوں کو زخمی کیا۔ دہشت گردوں نے صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال انور کانسی کو نشانہ بنایا ،استپال کے اندر
حفاظتی حصار بنا کر اسے سیل کیا جاتا لیکن ایسا کچھ نہیں کیا گیا اور لوگوں کو موت کے منہ میں داخل ہونے کی کھلی اجازت دی گئی یہ نا اہلی ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکار کی غفلت کا نتیجہ ہے۔بہترین منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے جس کی مثالیں ترقی یافتہ ممالک میں موجود ہیں ، صوبے میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی قابل ذکر کارکردگی نظر نہیں آتی۔ صرف نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے،۔ مراسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے بلوچستان کے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور نفاذ کے لیے بالخصوص سانحہ 8اگست کے حوالے سے ضروری اعلامیہ اور ہدایات جاری کی جائیں۔