بنگلا دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

116

ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہہفتے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی، بنگلا دیشی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف2 ٹی ٹونٹی اور2 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 5 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا، دونوں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔