جرمن فٹبال ٹیم کے کپتان بسٹین سچیون اسٹیگر کا انٹرنیشنل کیریئر ختم

134

برلن(جسارت نیوز) عالمی چیمپئن جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان بسٹین سچیون اسٹیگر کا آنسوؤں کے ساتھ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔ جرمن ٹیم نے فن لینڈ کو انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں 2-0 گول سے زیر کر کے اپنے قائد کو یادگار انداز سے رخصت کیا۔ اسٹیگر نے 2004ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 12 سالہ کیریئر کے دوران انہیں 121 میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے 24 گول اسکورکیے، ان کی زیر قیادت جرمنی کی ٹیم نے عالمی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ فن لینڈ کے خلاف میچ ختم ہونے کے بعد اسٹیگر کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور ٹیم ساتھیوں نے انہیں کندھے پر بیٹھا کر پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا اس دوران شائقین نے بھی اپنے ہیرو کو تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔ا سٹیگر نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی پر فخر ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔