جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن برکت علی ہاشمی انتقال کرگئے‘نماز جنازہ میں حافظ نعیم کی شرکت

121

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے سابق سیکرٹری اطلاعات عبید ہاشمی کے والد برکت علی ہاشمی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے وہ موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے ۔بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ ان کی نماز جنازہ مسجد باب الاسلام نارتھ کراچی میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن
،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر ،سیکرٹری محمد یوسف ،سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی شفیق الرحمن عثمانی اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں ،کارکنوں ،مرحوم کے دوست احباب ،رشتہ دار اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبدالوہاب ، نائب امرا مظفر احمد ہاشمی ، برجیس احمد ،ڈاکٹر محمد واسع شاکر ، ڈاکٹر اسامہ رضی ، مسلم پرویز ،ڈپٹی سیکرٹریز انجینئر صابر احمد ،سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی اور دیگر نے برکت علی ہاشمی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت بلندی درجات اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے