سعودی نائب ولی عہد ٹوکیو پہنچ گئے‘ شاہِ جاپان سے ملاقات

196

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز چین اور پاکستان کے دوروں کے بعد جاپان پہنچ گئے۔ سعودی شاہی مہمان نے ٹوکیو میں جاپان کے شہنشاہ اکی ہیتو سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات شاہی محل میں ہوئی جہاں شاہِ جاپان نے شہزادہ محمد بن سلمان کا خیر مقدم کیا۔ دارالحکومت ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر سعودی وزیر دفاع کا استقبال جاپانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کینٹارو سونورا اور سعودی عرب میں جاپان کے سفیر نوریکو اور جاپان میں سعودی عرب کے سفیر احمد البراک سمیت اعلیٰ جاپانی حکام اور ٹوکیو میں سعودی سفارتخانے کے عملے نے کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وفد میں وزیر مالیات ابراہیم العساف، وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی عادل فقیہ، وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ماجد القصبی، وزیر (باقی صفحہ 9 نمبر 13)
مملکت محمد آل الشیخ، وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل الطریفی، وزیر توانائی، صنعت اور معدنی دولت خالد الفالح، وزیر لیبر اور سماجی ترقی مفرج الحقبانی اور سربراہ محکمہ عمومی سراغرسانی خالد الحمیدان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان چین کا دورہ مکمل کر کے جاپان روانہ ہوئے تھے۔ چین میں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی راہیں تلاش کی گئیں۔ ان کامیاب ملاقاتوں میں مملکت سعودی عرب کے 2030ء اسٹرٹیجک منصوبے کی روشنی میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
سعودی نائب ولی عہد / جاپان