سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

107

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ایس ایس بی جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ زاہد خان نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب نے ندیم پلاسٹک شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے شکست دی، میچ کا اسکور 16-11 اور 16-8 رہا۔ دوسرے میچ میں کورنگی اسٹار نے اللہ والا ٹاؤن شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے شکست دے کر میچ جیت لیا جس کا اسکور 10-16 ،16-7 اور16-13 رہا۔ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں کھیلے جانیوالے میچز کو قمرالاسلام پیارے، محمد اختر، جاوید احمد اور غفار چوہان نے سپروائز کیا۔