سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات

212

اسلام آباد (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے جمعرات کو چیف سیکرٹری سندھ سے ملاقات کی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جی آئی ایس پولنگ اسٹیشن پروجیکٹ سے پولنگ اسکیم میں مزید شفافیت اور بہتری آئے گی۔ یہ مشق آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں
تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری سے اس ضمن میں ضروری معاونت کی استدعا کی گئی تاکہ طے شدہ ٹائم میں اس ہدف کو پورا کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے اس منصوبے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔