عراق: نجی ملیشیا نے خود کو فوج سے زیادہ طاقت ور قرار دیدیا

109

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں حشد شعبی (پاپولر موبیلائزیشن فورسز) میں شامل بدر ملیشیا کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے کہ بدر فورسز عراقی فوج اور پولیس سے بھی زیادہ طاقت ور ہوگئی ہیں۔ العامری نے یہ بات صلاح الدین صوبے کے ضلع الدور میں اپنی ملیشیا کی ایک عسکری پریڈ کے دوران کہی۔ العامری کے بیان پر عراقی فوج کی جانب سے بڑے اعتراضات سامنے آ رہے ہیں جس نے مذکورہ بیان کو فوجی ادارے کی اہانت قرار دیا ہے۔ بدر ملیشیا کی جس پریڈ میں العامری شریک ہوئے اس میں صلاح الدین صوبے یا بغداد میں مرکزی (باقی صفحہ 9 نمبر 12)
حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری نمائندگی نہیں تھی۔ علاوہ ازیں ہادی العامری نے اپنے خطاب میں امریکا کا کوئی ذکر نہیں کیا جس نے عراق میں 5 ہزار سے زیادہ فوجی رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں اکثریت صلاح الدین صوبے میں اور موصل شہر کے بیرونی علاقوں میں موجود ہیں۔
عراق / نجی ملیشیا