علما سے آج ’’تحفظ عقیدہ ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دینے کی اپیل

143

مانچسٹر(رپورٹ: سہیل باوا ) علمائے اہلسنت والجماعت برطانیہ علامہ ڈاکٹر خالد محمود، مولانا عبدالرشید ربانی، مولانا ڈاکٹر اخترالزمان غوری، مولانا سید اسد میاں شیرازی، مفتی محمد اسلم، مولانا قاری تصور الحق مدنی، مولانا قاری عبدالرشید، مولانا امداد الحسن نعمانی، مولانا سہیل باوا، مفتی محمود الحسن، مفتی فیض الرحمن، مولانا ضیا المحسن طیب، مولانا محمد احسن، مولانا محمد اکرم اور دیگر علما کرام نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے باغیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی فیصلہ دیا۔ مسلمان دنیا بھر
میں 7 ستمبر 1974ء کو ’’یوم دفاع ایمان ‘‘کے طور پر مناتے ہیں اور مسلمانوں باالخصوص نوجوان نسل کو وہ حقائق بتاتے ہیں کہ کس وجہ سے پاکستان کی قومی اسمبلی نے مرزا غلام احمد قادیانی کے پیرو کاروں کو غیر مسلم قرار دیا ۔ وہ لوگ آج تک ریاست کے اس جمہوری فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اورپاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے خود کو مظلوم بنا کر دوسرے ممالک سے مفاد حاصل کرتے ہیں۔ دفاع عقیدہ ختم نبوت امسال بھی ہفتہ یوم دفاع ایمان وپاکستان ،کے طور پر منائے گی، جس کا آغاز آج کے اجتماعات جمعہ سے ہوگا۔ تمام مسالک ومکاتب فکر کے علما سے اپنی اپنی مساجد اور اداروں میں اس موضوع کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تفصیل سے بیان کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔