عمران خان کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی بھر پور شرکت کرے گی، اعتزاز

124

لاہور (آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامالیکس کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہو گا اور وزیراعظم کا چھٹکارا صرف اپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او آر میں ہے، پانامالیکس کی تحقیقات پر ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی مؤقف پر متفق ہیں ،عمران خان کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے
بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے راہ فرار اختیار کرنا مشکل ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات پر ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک ہی مؤقف پر متفق ہیں عمران خان کی احتساب ریلی میں پیپلزپارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی جماعت میں شامل گلو بٹوں کا محاسبہ نہیں کیا جبکہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے بھی 4 کروڑ پاؤنڈز سے زائد کا سودا کیا اب پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف برادران کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیپرا رولز سے بچنے کے لیے ترکی سے معاہدے کرتی ہے تاکہ بولی نہ لگانی پڑے۔ ان کے بقول ترکی کی کئی کمپنیاں بیشتر ممالک میں بلیک لسٹ ہیں۔ اعتراز احسن نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اپنی جماعت میں گلو بٹوں کا کچھ نہیں کیا۔ اعتراز احسن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ مسلم لیگ ن کے پاس جلد انتخابات کرانے کی صوابدید ہے۔