طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک)شمالی افریقی ملک لیبیا میں اہم بندرگاہی شہر سرت کی بازیابی کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اس شہر کا قبضہ چھڑانے کی عسکری مہم ساڑھے3 ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔ لیبیا میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم داعش کا اہم ترین گڑھ بھی یہی شہر ہے۔ مقامی حلقوں کے مطابق سرت میں داعش کو شکست لیبیا کے استحکام کے لیے ازحد ضروری ہے۔ اس وقت شرپسند شہر کے ایک حصے میں مورچہ زن ہیں اور ان کو فوج نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ ایک فیلڈ کمانڈر کے مطابق عسکریت پسندوں نے شہر کے اندر انتہائی زیادہ بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں اور اس باعث پیش قدمی نہایت سست رکھی گئی ہے۔
لیبیا / داعش