متحدہ کی 3خواتین کارکنان 4روزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے نجی چینل پرحملے اورہنگامہ آرائی میں ملوث ایم کیوایم کی 3 خواتین کارکنان کو4روزریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کاکہنا تھاکہ ملزمان رابعہ قرۃ العین اور سمیرا کو ڈیفنس فیز ون کے
شاپنگ سینٹرسے گرفتارکیاگیا۔ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں، میڈیا فوٹیج اورگرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا، سماعت کے بعدگرفتارخواتین نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا وہ پاکستان زندہ باد کے ساتھ ہیں۔