اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں سیکورٹی فورسز کے خلاف کی گئی تقریر کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار رضا خان اور الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین نے شہری ملک محمد یوسف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل پروفیسر وحید کمال نے چیف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے دوران سماعت چیف الیکشن کمشنرنے استفسار کیا کہ آیا ریکارڈ پیش کیا گیا ہے یا نہیں ۔ اس پر انہیں بتایا گیا کہ ابھی تک کوئی ریکارڈ نہیں بھیجا گیا بعدازاں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان نے متنازع تقریر کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔