میرپور خاص، پاکستان ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات

159

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میرپور خاص8 کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حسین بخش مری کی نگرانی میں ہوئے۔ نتائج کے مطابق غریب نواز پینل کے امیدواران جن میں سیکرٹری جنرل چودھری نذیر احمد جاوید، نائب صدر عاشق علی جبکہ مجلس عاملہ کے لیے لالہ حق نواز، عبدالسلام سانبھری، احسان احمد انصاری، شعیب احمد خانزادہ نے مخالف گروپ کے مقابلے میں 20 ووٹوں کی برتری سے شاندار کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد نومنتخب عہدیداروں نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عدالت عالیہ کے حکم پر 30سال کے بعد پا کستان ریلویز ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میرپورخاص کے انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں سوسائٹی کے اراکین نے آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔