وزیراعلیٰ سے امریکاو بحرین کے قونصل جنرلز کی ملاقاتیں

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ سے بحرین کے قونصل جنرل بیراہم احمد عیسیٰ ال حجاز نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھرامریکا کی نئی قونصل جنرل مس گریس شیلٹن نے بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید مرادعلی شاہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق قونصل جنرل مسٹر برائن ہیتھ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر(Mr.Werner E. Liepach)نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور سیکرٹری فنانس حسن نقوی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سندھ میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے منصوبوں اور نئی پارٹنر شپ خصوصی طور پر انرجی ،ایگریکلچر اور گورننس میں سروس ڈلیوری پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی سندھ میں ترقی کے حوالے سے انکے کردار پر تعریف کی۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔