پاکستان اور ترکی کادو طرفہ تجارت میں اضافے کیلیے 85 فیصد ٹیرف ختم

107

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے دو طرفہ تجارت میں اضافے کی غرض سے 85 فیصد ٹیرف ختم اور رواں سال کے آخر تک آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاک ترکی ایف ٹی اے بات چیت کے چوتھے مرحلے کے دوران پایاگیا۔وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکرٹری (ٹریڈ ڈپلومیسی) روبینہ اطہر نے پاکستان جبکہ ڈپٹی نائب سیکرٹری حسن دلمیرے نے مذاکرات میں ترکی کی نمائندگی کی۔ دونوں ملکوں نے 85 ٹیرف کے خاتمے میں ریگولیٹری ڈیوٹیز اور اضافی ڈیوٹیز بھی شامل کرنا چاہیے ترکی کی جانب سے اضافی ڈیوٹیز اور ماس ہاؤسنگ فنڈ ڈیوٹیز ختم کرنے پر بھی اتفاق
کیا گیا۔ توقع ہے کہ مختصر عرصے میں ترکی کو پاکستانی برآمدات میں 500 ملین ڈالر سے 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔