پوسٹ کلیئرنس آڈ ٹ کی جانب سے موبائل فون کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پوسٹ کلیئرنس آڈ ٹ کی جانب سے موبائل کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، جس میں پاکستان موبائل کمیونی کیشن اور درآمد کنندہ ایم پاک کی جانب سے متعدد کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر مجموعی طور پر 5کروڑ سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسز کی کم ادائیگی کی گئی، جبکہ درآمد کنندہ بی ٹی پاکستان کی جانب سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹ کلیئر کرنے پرقومی خزانے کو 10لاکھ سے روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ،ذرائع کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے پاکستان موبائل کمیونی کیشن کی جانب سے سلولر انفراا نسٹر کچرا یکیوپمنٹ فار ٹیلی کام سیکرٹریٹ ورک ایکیوپمنٹ ،کمپیو ٹر سرور مشین اور دیگر ایسا سر یز جبکہ درآمد سی ایم پاک کی جانب سے ڈی این ایس سرور ۔ ٹیلی کمیو نی کیشن ایکیوپمنٹ ، کمپیوٹر سروے کے درآمد ی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے پاکسٹم ٹیرف کوڈ (8471.500) کا سہارا لیتے ہوئے 2فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کی گئی جبکہ سلیولر انفرا انسٹرکچرا ایکیوپمنٹ فارٹیلی کام سیکرٹریٹ ورک ایکیوپمنٹ اور کمپیوٹر سرور مشین کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹم ٹیرف کو (8517.6990 ) کے تحت 15فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی پر کی جاتی ہے تاہم مذکورہ کمپنیوں نے پی سی ٹی کی مس ڈیکلریشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 5کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے آڈٹ آبزرویشن کا معقول جواب نہ دینے پر درآمد کنندگان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈکشن کلکٹریٹ کو ارسال کر دی ہے ،دوسری جانب درآمدکنندہ بی ٹی پاکستان نے ٹیلی کام سیکٹر کے زیر استعمال آنے والے سرور کی درآمد کی جس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈ (8471.5000)کا سہارا لیا گیا اور قومی خزانے میں 2فیصد کسٹمز ڈیوٹی جمع کرائی گئی ، جبکہ سرور کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈ (8517.6990)کے تحت 15فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی پر کی جاتی ہے تاہم مذکورہ کمپنی نے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈ کا غلط استعمال کر کے مس ڈیکلریشن کر تے ہوئے قومی خزانے کو 10لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔