کنری، نواب تیمور تالپور اور شکیل باجوہ کے اعزاز میں جشن فتح منایا گی

107

کنری (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نواب تیمور تالپور کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور حاجی شکیل باجوہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر جشن فتح منایا گیا۔ تقریب میں نواب یوسف تالپور، نواب تیمور تالپور، تمام یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر، پارٹی عہدیداروں و کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری رضوان سنی، ن لیگ کے ضلعی نائب صدر شہاب خان، تعلقہ کنری کے جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن چاند اور بارات خان پٹھان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔