کوٹہ سسٹم کاخاتمہ دیہی وشہری کی تفریق ختم کرنے کاسبب بنے گا،مجلس وحدت مسلمین

123

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹکل سیکرٹری علی حسنین نقوی نے کہاہے کہ ہم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں میں پیدا شدہ دوریاں ختم کرنے کا سبب بنے گا۔وحدت ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا جو کہ ملک کی ترقی کا باعث باعث ہوگا۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سندھ سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرے۔