ہم کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹ اور الزام تراشیاں نہیں کرتے،وزیراعظم نوازشریف

264

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک سیاستدان پنڈی کا ہے جسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں وہ ہرماہ پیشگوئیاں کرتاہے اورٹی وی پر بیٹھ کر طوطا فال نکالتا رہتا ہےاوربولتارہتا ہے کہ حکومت اب جارہی ہے تب جارہی ہے ۔انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عوام آپ کو اچھی طرح جانتی ہے،اب آپ کو وقت نہیں ملے گاآب وہ آیندہ اسمبلی کا منہ نہیں دیکھے گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے جمعہ کو کالا شاہ کاکو میں شرقی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی پر ایک نیا پل بنے گااس منصوبے پر 24 ارب روپے لاگت آئے گی۔یہ ایک دو تین نہیں 6 لین کا بائی پاس ہے،جس میں3روڈ آنےاور3 جانےکیلئےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک سال رہ گیا ہے وہ ہم پورا کریں گے اور ہم آپکی خدمت کیلئے دوبارہ آئیںگے۔ہم کنٹینر پر کھڑے ہو کر بڑی بڑی باتیں،جھوٹ اور الزام تراشیاں نہیں کرتے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام آپ کو پہچان چکے ہیں، عوام کیا چاہتے ہیں وہ آپ کو بورےوالا اور جہلم کے ضمنی نتائج دیکھ کر پتا چل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں بجلی پیداکرنے کے کارخانے لگ رہے ہیں ۔پہلے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جو اب6 سے 8گھنٹے ہوگئی ہے اور انشاء اللہ 2018 میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام خوشحالی اور غربت سے نجات چاہتے ہیں۔اگر ہماری حکومت رہی توغربت ،بھوک افلاس کاخاتمہ ہوگا،صحت کی سہولتیں ملیں گی ترقی کی یہی رفتار رہی تو ملک سے جلد بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نےعوامی اجمتماع سے خطاب کرتےہوئے پورے پاکستان میں نئے اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔دنیا پاکستان کی ترقی کی معترف ہےاورہماری نظر ہر شعبے پر ہے۔ہم پورے ملک کی ترقی کا خواب دیکھ رہے ہیں پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ہم جھوٹ نہیں بولتے،جس کام کا کہا کر کے دکھایا۔ گوادرخطے میں جلد پاکستان کیلیے فخر کا باعث بن جائےگا،گوادروفاقی حکومت کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ ہم پورے ملک کےمفادات کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عوامی منصوبے پاکستان کی ترقی کا ایجنڈا ہیں۔