آزادی ٹرین کل ٹنڈو جام پہنچے گی استقبال کی تیاریاں جاری

104

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) آزادی ٹرین کل ٹنڈوجام پہنچے گی۔ ریلوے اسٹیشن پر زبردست استقبال کی تیاریاں۔ ریلوے انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق آزادی ٹرین ٹنڈوجام ریلوے اسٹیشن پر کل صبح سات بجے پہنچے گی اور دوگھنٹے تک رکے گی۔ اس موقع پر ٹنڈوجام کے تمام اسکولوں کے طلبہ کو آزادی ٹرین دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔