احتساب عدالت ،ڈاکٹرعاصم کے خلاف سماعت10ستمبرتک ملتوی

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت کے جج سعد قریشی نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل کیس کی سماعت10 ستمبرتک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر پر غیر رسمی بات چیت میں کہاکہ وہ پاکستانی ہیں اور پاکستان کے لیے اپنی جان بھی قربان کردیں گے، ڈاکٹر عاصم حسین نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔ہفتے کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسرنے عدالت سے
استدعاکی کہ جو دستاویزات جمع کرائی گئیں اسی بنیاد پرکیس چلایا جائے۔ملزمان کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے حقائق چھپائے جارہے ہیں۔جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ شفاف ٹرائل اور قانون وانصاف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے تفتیشی افسرکے بیان کاجواب جمع کرانے کے لیے ملزمان کے وکلا کوآئندہ سماعت تک مہلت دیتے ہوئے سماعت 10ستمبرتک ملتوی کردی ۔