اداروں کی نجکاری آئی ایم ایف کے اشاروں پرکی جارہی ہے،رانامحمود

138

کراچی(پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدررانا محمو دعلی خان اورجنرل سیکرٹری حافظ سلمان بٹ نے مشترکہ بیان میں کہاکہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کی پالیسی پرنظرثانی کرے اورقومی اداروں کو تباہی سے بچانے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے اور قومی اداروں کو ان کے پاؤں پرکھڑا کیاجائے ۔NLF کے رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ،پی آئی اے، وپڈا،ریلوے اوردیگراداروں کی تباہی میں محنت کشوں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ان قومی اداروں کوکرپٹ حکمرانوں اورنوکرشاہی نے تباہ وبرباد کیاہے۔NLF قومی اداروں کی بحالی کے لیے اول روز سے کام کررہی ہے اورقومی اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں نہیں ہے۔حکمراںIMF اورولڈ بینک کے اشاروں پر نجکاری کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اورمحنت کشوں کو بھوک،غربت،افلاس کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔NLF محنت کشوں کے ساتھ ہے اورہم کراچی سے خیبرتک محنت کشوں کی طاقت کے ذریعے سڑکوں پر نکلیں گے اورظالمانہ ،جابرانہ نظام کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی اورسرمایہ دارانہ نظام کوزمین بوس کردیاجائے گا۔