اسلام آباد ریجن انڈر17 گرلزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

108

اسلام آباد (جسارت نیوز) قومی انڈر17- اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد ریجن انڈر17- گرلز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نسٹ یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگیا۔ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد (ویمن ونگ) کی نمائندہ روبینہ انصر نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں شرکت کر رہی ہیں جن میں گل مینہ، صوفیہ بلبل جان، آمنہ جاوید، صائمہ نعیم، گل ناز نذیر، نادیہ بی بی، ماہ رخ آغا، حفظہ حسین، شفا حمید، فیضہ سہیل، وحیبہ انیق، مدیحہ، کرن اقبال، بصریٰ، کوثر، فاطمہ، فرزانہ، نیزیلہ صدیقی اور آمنہ عبداللہ شامل ہیں۔

اور یہ کیمپ 15 روز تک جاری رہے گا۔ روبینہ انصر نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی انڈر17- اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی جو کہ 24 ستمبر سے 4 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ میں یکم ستمبر 1999ء کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی شرکت کرنے کی مجاز ہونگی۔