انٹر کلبز ٹگ آف وار چیمپئن شپ میزبان کلب آئرن ہینڈز نے جیت لی

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی تاریخ کی پہلی انٹر کلبز ٹگ آف وار چیمپئن شپ میزبان کلب آئرن ہینڈز نے جیت لی ۔فائنل میں زور آور کلب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی منعقدہ ایونٹ میں 4 کلبوں نے شرکت کی تھی ۔آئرن ہینڈز اور زور آور کلب نے شہ زور کلب اور پاور پلس کلب کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔
فائنل میں فاتح کلب نے 2-1پل سے ٹرافی اپنے نام کی ۔فاتح ٹیم کے یاور عباس ،شہزاد علی ،صادق ،نادر خالد،اظہر عباس نمایاں رہے جبکہ رنر اپ کے ایم فرحان ،طلحہ ،سنیل نذیر ،بلال کا کھیل نمایاں رہا ۔کاشف فاروقی نے ریفری کے فرائض انجام دیے ۔فائنل کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج کوٹری اور معروف اسپورٹس آرگنائزر پرویز احمد شیخ تھے۔انہوں نے گیسٹ آف آنر ڈاکٹر عارف حفیظ کے ساتھ فاتح اور رنر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے ۔