ایان علی کیخلاف قتل کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کا اضافہ

152

راولپنڈی (اے پی پی) ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم انسپکٹر اعجاز احمد کے قتل کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے کا اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد علاقہ مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ نے ایان علی کی جانب سے دائر درخواست اختیار سماعت نہ ہونے پر خارج کر دی جبکہ عدالت نے
قرار دیا کہ اس موقع پر عدالت تفتیشی افسر کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی لہٰذا درخواست نمٹائی جاتی ہے تاہم سائلہ ایان علی چاہے تو متعلقہ /مناسب فورم سے رجوع کر سکتی ہے ۔