ایبٹ آبادکے تاجر پرانے سسٹم کے تحت ہی آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کرانے پر متفق

140

ایبٹ آباد (اے پی پی) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے سابق صدر نعیم اعوان اور اصلاحاتی کمیٹی کے کنوینر عبدالحمید خان و ممبران محمد لیاقت اعوان اور سیٹھ زاہد رمضان نے کہا ہے کہ شہر کی 95 فیصد تاجر پرانے سسٹم کے تحت ہی آل ٹریڈرز فیڈریشن کے انتخابات کرانے پر متفق ہیں، صرف 5 فیصد تاجر جنہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، ون ووٹ ون شاپ کے تحت الیکشن کرانے کا واویلا کر رہے ہیں۔ آل ٹریڈرز کی اصلاحاتی کمیٹی بدستور اپنا کام کر رہی ہے، ہمارا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، عدالتی فیصلہ کے بعد الیکشن کے حوالہ سے اپنے لائحہ عمل اور گروپ کا اعلان کریں گے۔ وہ جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آل ٹریڈرز فیڈریشن گذشتہ 25 سالوں سے پارلیمانی نظام کے تحت کام کر رہی ہے، آل ٹریڈرز فیدریشن کے انتخابات ہونا تھے لیکن عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے انتخابات کرانا ممکن نہیں۔