برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں کا پھر ہڑتال پر جانے کا اعلان

107

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی محکمہ صحت کو رواں مہینے کے دوران جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سامنا ہے۔9گھنٹے یومیہ ہڑتال 12 سے16 ستمبر تک کی جائے گی۔ طبی ذرائع کے مطابق ان ایام میں تقریباً ایک لاکھ آپریشن اور10 لاکھ مریض متاثر ہوں گے۔ برطانیہ کے وزیر صحت جریمی ہونٹ نے جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کو غیر ذمے دارانہ رویہ قرار دیتے ہوئے (باقی صفحہ 9 نمبر 7)
اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کی تاریخ میں یہ سب سے طویل ہڑتال قرار دی گئی ہے۔ اس ہڑتال کی حمایت میں برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن ٹریڈ یونین بھی سامنے آ گئی ہے۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال