بھارتی فوج نے تھوپ اور بھمبر سیکٹر پر جمعرات کو بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تھوپ اور بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروادیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔