تلہار، اے ٹی ایم مشینوں کی بندش سے ملازمین تنخواہوں سے محروم

116

تلہار (نمائندہ جسارت) نجی بینکوں ایچ بی ایل اور سنہری بینک کے اے ٹی ایم بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں ملازمین اپنی تنخواہ حاصل نہ کرسکے۔ دن بھر بینکوں کے چکر لگانے کے لیے مجبور۔ بینک کا عملہ اپنی مرضی سے اے ٹی ایم مشین کھولنے اور بند کرنے لگا۔ ملازمین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔