جمعیت طلبہ عربیہ اخوت و محبت کا درس دیتی ہے،عابد حسین

173

کراچی (پ ر) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ کراچی عابد حسین نے کہا ہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی محاذ پر مربی و محسن تنظیم ہے اور ہمیشہ سے ہی اخوت و محبت کا درس دیتی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ کراچی کے دفتر میں اجتماع منتظمین اضلاع و ذمے داران کراچی سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی ذمے داریاں اللہ رب العزت کی رضا حاصل کرنے کا نام ہے اور ذمے داران اپنی ذاتی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر اپنا وقت تنظیم کیلیے صرف کرتے ہیں۔ اس موقع پر امین جمعیت طلبہ عربیہ کراچی عبدالرحیم، معاون امین کراچی ضیاالرحمٰن اخوانی بھی موجود تھے۔