رحیم یار خان(نمائندہ جسارت)انجمن تاجران ریلوے روڈ،پھول مارکیٹ،بانوبازارکے سرپرست چودھری عبدالحمیدنے کہاہے کہ ریلوے روڈپرقائم مقامی موبائل مارکیٹ کے سامنے بنائے گئے غیرقانونی موٹر سائیکل اسٹینڈسے ون وے روڈکی بندش کے باعث سیکڑوں موٹرسائیکل کھڑی ہونے سے سیکورٹی مسائل کے علاوہ مقامی دکانداروں کے کاروبارتباہ ہوچکے ہیں، غیر قانونی موٹرسائیکل اسٹینڈ سے ریلوے روڈکااندرون بازار کی جانب جانے والی ون وے روڈصرف ’’ون روڈ‘‘ بن گئی،دکانوں کی جانب سے جانے والے راستے بندہونے سے دکانداروں کے ساتھ ساتھ راہگیروں کوبھی شدیدمشکلات کاسامناہے،ہماراڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرریلوے روڈپرقائم موبائل مارکیٹ کے سامنے موٹرسائیکل اسٹینڈکوختم کراکے ون وے روڈکی ایک قابض روڈ کو واگزار کرایا جائے تاکہ دکانداروں کودرپیش مشکلات ختم ہوسکیں۔ان خیالات کااظہارگزشتہ روزانہوں نے ریلوے روڈپرقائم موبائل مارکیٹ کے سامنے بنائے گئے غیرقانونی موٹر سائیکل اسٹینڈکی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔چودھری عبدالحمیدنے کہاکہ اس موٹرسائیکل اسٹینڈکے باعث مقامی دکانوں کی جانب جانے والے راستے بندہوچکے ہیں جس سے دکانداراورخریداردونوں شدید متاثر ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ریلوے روڈون وے روڈہے مگراس ون وے روڈکے ایک روڈپرموٹرسائیکل اسٹینڈبن گیاہے جس سے دکانداروں میں شدیدغم وغصہ کی لہرپائی جارہی ہے۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپراس غیرقانونی موٹرسائیکل اسٹینڈ کو ختم کرکے شہرسے باہرمنتقل کراکے روڈ کو واگزار کرایا جائے تاکہ دکاندارخوشی خوشی اپنی اچھی دکانداری کرسکیں۔ اس موقع پرممبرچیمبرآف کامرس چودھری فاروق حمید، ممبر ایکشن کمیٹی راناچاندودیگربھی موجودتھے۔