سانحہ بلدیہ کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سانحہ بلدیہ کیس میں انیس قائم خانی کے ساتھی علی حسن قادری کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے، سانحہ بلدیہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں ہوئی جہاں فیکٹری ملازم علی محمد، شاہ رخ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسر کی جانب سے پیش کیے جانے والے چالان کاجائزہ لینے کے بعد عدالت نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا، سماعت کے بعد متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ 4 سال میں صرف یہ کارکردگی ہے کہ ملکی تاریخ کے بڑے واقعے کا پورا کیس 2ملزمان کے گرد گھوم رہاہے جبکہ اسی عدالت نے کیس میں
نامزد ملزم علی حسن قادری کی درخواست ضمانت پر کہا درخواست کی سماعت کا اختیار فاضل جج کے دائرہ اختیار میں نہیں۔مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے، مقدمے کواے ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے لہٰذاضمانت کے لیے بھی اے ٹی سی سے رجوع کیا جائے۔