سری لنکن قائد اینجلومیتھیوز کی آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک

104

دمبولا (جسارت نیوز) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر اینجلومیتھیوز کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف5ویں اور آخری ون ڈے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری میچ 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور عالمی چیمپئن کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میتھیوز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، بیٹنگ کے دوران پہلے ا سکاٹ بولانڈ کا زور دار باونسر ان کے سر پر لگا جس سے وہ چکرا گئے، گیند لگنے سے ہیلمٹ پر لگا اضافی حفاظتی گارڈ بھی ٹوٹ گیا تھا اس کے بعد فزیو نے فوری طور پر انہیں طبی امداد تھی، بعدازاں وہ پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث انہیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا تاہم انہوں نے آخر میں آ کر دوبارہ بیٹنگ کی اور 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فٹنس مسائل کے باعث اب ان کی آخری ون ڈے میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔