سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات 31اکتوبر کو ہوں گے

131

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔ 2016-17 ء کے شیڈول کے مطابق انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے اور4نومبر کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔سپریم کورٹ بار کی ممبر شپ حاصل کرنے اور بقایاجات کی ادائیگی کی تاریخ19 ستمبر
مقررکی گئی ہے جبکہ ووٹر زکی حتمی فہرست30ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی وصولی 3سے8اکتوبر تک ہو گی۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14جب کہ حتمی فہرست22اکتوبر کو جاری ہو گی۔