سیکرٹری الیکشن کمیشن کی صدیق میمن سے ملاقات،پولنگ سے متعلق پریزنٹیشن

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان با بر یعقو ب نے جمعرا ت کو چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن سے ملا قا ت کی ۔اس مو قع پر چیف سیکرٹری کو سندھ سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کے تحت متعا رف کر دہ GIS پو لنگ اسکیم کے با ر ے میں پریزنٹیشن دی گئی۔اس مو قع پر ٹریننگ پلا ن ٹرا نسپو ر ٹ سیکو ر ٹی ، کنٹونمنٹ ایریا ز تک رسا ئی اور دیگر انتظا می امو ر پر بھی بات چیت ہو ئی ۔بو ر ڈ آف ریو نیو سندھ ،محکمہ تعلیم اور محکمہ بلدیا ت کے علا وہ محکمہ انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کے اشترا ک عمل پر بھی تبا دلہ خیا ل ہوا ۔چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن نے چیف سیکرٹری سندھ کے تا ثرا ت کا خیر مقدم کیا ۔صوبا ئی الیکشن کمشنر سندھ تنویر ذکی ،ڈائریکٹر جنرل انفا ر میشن ٹیکنالوجی ،الیکشن کمیشن پا کستا ن خضر عزیز ،سینئر ممبر بو ر ڈ آف ریو نیو رضوان میمن ،سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچو ہو، سیکرٹری امپلی منٹیشن اینڈ کو آر ڈینیشن نیا ز علی عبا سی، سیکرٹری بلدیا ت بقا اللہ انڑ ،سیکرٹری بو ر ڈ آف ریو نیو (R&S) ذو الفقا ر علی شاہ ،سیکرٹری انفا ر میشن ٹیکنا لو جی سندھ عبدالرحیم شیخ اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔اس مو قع پر حکومت سندھ کی جا نب سے سیکرٹری امپلی منٹیشن اینڈ کو آر ڈینیشن نیا زعلی عبا سی کو فو کل پر سن نا مزد کیا گیا ۔